Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / اسپورٹس لنک میگزین / یاسر شاہ نے دُنیاکے سبھی بولروں کو پیچھے چھوڑدیا

یاسر شاہ نے دُنیاکے سبھی بولروں کو پیچھے چھوڑدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسرشاہ نے سعید اجمل کے بعد پاکستانی اسپن اٹیک کو انتہائی خوبصورتی سے سنبھالاہے ۔گزشتہ سال جولائی میں عالمی نمبرون ٹیسٹ بولر بننے والے یاسرشاہ نے رواں سال بھی اپنی کارکردگی سے سبھی بولروں کو پیچھے چھوڑدیاہے۔

پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’اسپورٹس لنک‘کے ششماہی ایڈیشن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے چھ ماہ کے دوران پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ نے اننگزمیں پانچ یا زائد وکٹوں کے کارناموں میں دُنیاکے سبھی بولروں کو پیچھے چھوڑدیاہے۔

2017ء کے دیگر اہم ریکارڈز ملاحظہ کریں

یاسرشاہ نے چھ ماہ میں سب سے زیادہ تین بار اننگزمیں5+وکٹوں کا کارنامہ سرانجام دیا،اُن کے بعد راویندرا جدیجہ،ناتھن لیون،اسٹیواوکیفی اور کیشومہاراج 2،2بار ایسی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔

2017ء کی پہلی ششماہی میں کھیلی گئی تمام فارمیٹس کی سیریز،میچوں اور ٹیموں ونتائج،بیٹنگ اور بولنگ اعدادوشمار کے موازنے سمیت دیگر تمام اعدادوشمار اور رپورٹس ’اسپورٹس لنک‘کے ششماہی ایڈیشن میں شائع کی گئی ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شعیب ملک دورِ حاضر کے میچ وِنرپلیئرزمیں سب سے آگے

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک حالیہ دورکے میچ ونربیٹسمینوں میں اوسط میں سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے