Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / تازہ ترین / فکسنگ الزام، سنگاکارا نے بھی راناٹنگاپر جوابی وارکردیا

فکسنگ الزام، سنگاکارا نے بھی راناٹنگاپر جوابی وارکردیا

کمارسنگاکاراکی قیادت میں ورلڈکپ2011ء کافائنل کھیلنے والی سری لنکن ٹیم پر فائنل فکس کرنے کے سابق کپتان راناٹنگاکے الزام پر وکٹ کیپر کپتان نے بھی جوابی وارکردیاہے۔جن کا کہناہے کہ خطرات کے باوجود2009ء میں سری لنکن ٹیم پاکستان بھیجنے والوں کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

راناٹنگانے ایک روز قبل الزام لگایاتھا کہ ورلڈکپ2011ء کا فائنل فکس تھا۔واضح رہے کہ اس فائنل میچ میں بھارت کے خلاف سری لنکن ٹیم کی قیادت کمارسنگاکارا نے کی تھی۔جواباً لندن میں ایک میڈیا انٹرویو میں سنگاکارا نے بھی نام لئے بغیر رانا ٹنگاکو لتاڑنے کی کوشش کی ہے۔

کمارسنگاکارا نے کہاکہ ہمیں مرنے کیلئے پاکستان بھیج دیاگیاتھا۔ہمیں چھان بینی کرنی چاہیے کہ کیا وہاں جانے کیلئے کھلاڑیوں سے رضامندی پوچھی گئی تھی یا صرف ایک شخص کو خوش کرنے کیلئے ایساکیا گیاتھا۔

دوسری جانب،راناٹنگانے فوری وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ جب سری لنکن ٹیم2008ء میں پاکستان میں ایشیاء کپ کھیلنے گئی تو وہاں کوئی ناخوشگوارواقعہ نہیں ہواتھا جبکہ 2009ء کے ٹورکے وقت میں نہیں بلکہ ایس لینا گاما اصل اتھارٹی تھے اور اس سے واقعہ سے چند ماہ قبل میں ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت چھوڑی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں:  بھارتی وزیر کایووراج اور کوہلی پرمیچ فکسنگ کا الزام

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’’ورلڈکپ2011ء کا بھارت-سری لنکافائنل فکس تھا‘‘

ورلڈکپ 1996ء میں اپنی ولولہ انگیز قیادت کے سبب سری لنکا کو حیران کن طورپر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے