Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / مائنس 190ہدف،آخری اننگزکاکم ترین ٹوٹل،بارباڈوس کی ناکامیاں[ریکارڈز]

مائنس 190ہدف،آخری اننگزکاکم ترین ٹوٹل،بارباڈوس کی ناکامیاں[ریکارڈز]

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلے گئے دوسرے برج ٹائون کے پانچویں روز188 رنزکے ہدف کے تعاقب میںپاکستان ٹیم کے81رنزپرآئوٹ ہوجانے سے کئی اہم اعدادوشمار اور ریکارڈزتبدیل ہوئے جن کی تفصیل اگلی سطور میں پیش کی جارہی ہے۔

برج ٹائون میںکم ترین ٹوٹل
81رنزپر ڈھیرہوکر پاکستان نے برج ٹائون (بارباڈوس)کے مقام پر کھیلے گئے کسی بھی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگزمیں کم ترین مجموعی اسکورپربھارتی ریکارڈ برابر کردیا۔بھارتی ٹیم1997ء میں سچن ٹنڈولکرکی قیادت میں اسی وینیوپرعین81رنزپر ہی ڈھیر ہوئی تھی۔

برج ٹائون ٹیسٹ میں ٹیسٹ نہ جیتنے کی پاکستانی روایت برقرار
پاکستان ٹیم 188رنزکے ہدف کے تعاقب میں81رنزپر ڈھیرہوکر برج ٹائون میں ٹیسٹ میچ جیتنے کا خواب پورا کرنے میں ناکام رہی۔پاکستان ٹیم یہاں کھیلے گئے سات ٹیسٹ میچوں میں کبھی فاتح نہیں بنی جبکہ بھارتی ٹیم یہاں9 ٹیسٹ کھیل کر بھی کوئی فتح حاصل نہیں کرسکی ہے۔

190سے کم ہدف میں دوسری ناکامی
پاکستان ٹیم حالیہ ٹیسٹ میں یہاں188رنزکا ہدف عبورکرنے میں ناکام رہی تو یہ برج ٹائون(بارباڈوس) میں محض دوسرا موقع تھا جب کوئی ٹیم 190یا کم رنز کا ہدف عبورکرنے میں ناکام رہی۔اس سے قبل بھارتی ٹیم1997ء میں یہاں ایسی صورتحال سے دوچار ہوئی تھی۔

برج ٹائون میں ٹیموں کوآخری اننگزمیں ٹیموں کو مجموعی طورپر16بار190یا کم رنز کا ہدف ملا جن میں سے ایک ٹیسٹ ڈرا اور2میچوں میں ناکامی کے علاوہ دیگر13مواقعوں پرٹیمیں ہدف عبورکرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

پاکستان ٹیم کی پانچویں رُسوائی
پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیزکے خلاف حالیہ برج ٹائون ٹیسٹ میں188رنزکا ہدف عبورکرنے میں ناکام رہی تو اُس کی تاریخ میں محض پانچواں واقعہ تھاجب وہ 190یا کم رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی۔اس سے قبل 1973ء میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ،1997ء میں جنوبی افریقہ کیخلاف فیصل آباد،2009ء میں سری لنکاکے خلاف گالے جبکہ2010ء میں آسٹریلیاکے خلاف سڈنی کے مقام پر اتنے قلیل ہدف کو عبورکرنے میں ناکام رہی تھی۔

پاک ویسٹ انڈیزتاریخ کی بدترین بیٹنگ کا ریکارڈبرابر
حالیہ برج ٹائون ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان ٹیم 188رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 36کے مجموعی اسکورپرسات وکٹیں گنوابیٹھی جو دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی ٹیسٹ میچ میں 7وکٹیں گرنے پر کم ترین رنز کا مشترکہ طورپر بدترین ریکارڈ ہے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیزکو 1986ء میں فیصل آبادکے مقام پر 36/7کی صورتحال سے دوچار ہونا پڑاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک ویسٹ انڈیزتاریخ کی بدترین بیٹنگ کا ریکارڈبرابر

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان دورِحاضر کاکامیاب ترین فاسٹ بولنگ اٹیک بن گیا

پاکستان دورِحاضر کا خطرناک اور کامیاب ترین پیس اٹیک بن گیاہے جس کی سب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے