Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / اسپاٹ فکسنگ میں ملوث مزید2پاکستانی کرکٹر ز کے نام پتہ چل گئے

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث مزید2پاکستانی کرکٹر ز کے نام پتہ چل گئے

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے ٹربیونل کے سامنے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجر نے مزید ناموں کا انکشاف کیاہے۔ کرک اُردو نے ان دوکھلاڑیوں کے ناموں کا کھوج لگالیا۔ ملوث کھلاڑیوں میں ایک بیٹسمین اور ایک بولر شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجر نے جن ناموں کا ذکر کیا وہ پی ایس ایل بلکہ بی پی ایل فکسنگ اسکینڈل سے تعلق ہےلیکن وہ کرکٹرز پاکستان کے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں:   شرجیل خان کیس کافیصلہ آنے والاہے: پی سی بی

کرک اُردو نےپتہ لگانے کی کوشش کی تو دو ناموں سامنے لانے میں کامیاب رہا۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میںمڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل کا نام سامنے آیا ہے۔ پی سی بی کا عمراکمل کو چیمپیئنزٹرافی اسکواڈ سے ڈراپ کرنا اور سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن ناموں کا ابھی انکشاف ہواہے ۔یہ نام پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیشنل کرائم ایجنسی نے پہلے ہی بتادئیے تھے۔ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پائے جانے والے دوسرے کھلاڑی ممکنہ طور پر محمد سمیع ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمراکمل نے حالیہ تربیتی کیمپ میں شرکت کے بجائے لندن کی راہ لی ہے جہاں وہ ٹریننگ کرنے کا کہہ گئے ہیں حالانکہ انہوں نے پی سی بی کے تربیتی کیمپ میں یہ جواز بناکر شرکت سے انکارکیاتھا کہ اُن کے ٹخنے میں تکلیف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں مزید 2 کرکٹرزملوث نکلے

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں مزید 2 کرکٹرزملوث نکلے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل سے جان نہیں چھوٹی کہ ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے