Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / اسپاٹ فکسنگ : سماعت مکمل،فیصلہ سنانے کی تاریخ مل گئی

اسپاٹ فکسنگ : سماعت مکمل،فیصلہ سنانے کی تاریخ مل گئی

پاکستان سپرلیگ2کے دوران منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کی ٹریبیونل میں سماعت مکمل ہوگئی ہے اب جس کے30دن بعد ٹریبیونل اپنا فیصلہ سنایا جائے گا۔

شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز مطمئن ہیں کہ انہوں نے بہتر دلائل دیئے۔اُن کا کہناتھا کہ اُنہیں پی سی بی کے وکلاء سے کوئی شکایت نہیں ہے، آج ہم نے شہادتوں سے ثابت کردیا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ رونی فلینگن، سلمان نصیر اور عمر امین نے کرنل (ر) اعظم کا بیان پڑھنے کے بعد ٹریبیونل میں اپنے بیانات ریکارڈ کروائے جبکہ برطانوی ایجنسی کے نمائندہ اینڈریو افگریو نے رونی فلینگن کا بیان دیکھنے کے بعد ہی اپنا بیان دیا۔

شاید یہ خبر بھی آپ کی اہم ہو:  پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں مزید 2 کرکٹرزملوث نکلے

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے کہا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر تھا تو کیا غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی ضرورت تھی۔

شیغان اعجاز نے مزید کہا کہ ہم یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ بکی کے رابطے پر شرجیل خان پی سی بی حکام کو آگاہ کرنے میں ناکام رہے،ایک سوال کے جواب میں وکیل نے کہاکہ فیصلہ آنے کے بعد پتا چلے گا کہ کونسا فریق چیلنج کرتا ہے۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ کارروائی اختتام پذیر ہوگئی ہے اور ٹریبیونل نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فریقین کو تحریری دلائل 29 جولائی تک جمع کروانے کی ہدایت کی ہے جس کے 30 دن بعد ٹریبیونل اپنا فیصلہ سنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ حقائق پر مبنی ہو گا اور ہمارے حق میں آئے گا، ٹرییبونل میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ 2 ڈاٹ بالز میرٹ پر نہیں کھیلی گئیں اور پلاننگ کے تحت کھیلی گئیں۔ ناصر جمشید پر ابھی تو عدم تعاون کا الزام لگا ہے، اس کے بعد فکسنگ الزامات پر بھی کارروائی ہو گی۔

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں:  معطل کرکٹرمحمد عرفان کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں مزید 2 کرکٹرزملوث نکلے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل سے جان نہیں چھوٹی کہ ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے