Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / آف دی فیلڈ / کمارسنگاکارا نے شائق کا موبائل فون توڑدیا

کمارسنگاکارا نے شائق کا موبائل فون توڑدیا

سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا ان دنوں کاؤنٹی سیزن میں ان ایکشن ہیں۔ بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران گزشتہ روز وہ سرے کاؤنٹی کی جانب سے مڈل سیکس کے خلاف میدان میں آئے توجارحانہ موڈ میں دکھائی دئیے۔

سنگاکارا نے میچ کے دوران گیند کو چھکے کیلئے باؤنڈری لائن سے باہر پھینکا تو اسٹینڈ میں بیٹھے شائق نے کیچ پکڑنے کی کوشش کی تو گیند موبائل پر جالگی جس سے موبائل فون ٹوٹ گیا۔

سنگاکارا نے اننگز کے دوران6چوکے اور3 چھکے لگاکر 70 رنز کی اننگزکھیلی تھی۔ لیکن اس مقابلے میں ان کی ٹیم کو ایک وکٹ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے