Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں مزید 2 کرکٹرزملوث نکلے

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں مزید 2 کرکٹرزملوث نکلے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل سے جان نہیں چھوٹی کہ ایک اوراسکینڈل پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنے کیلئے تیار کھڑا ہے۔

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے تحقیقاتی ٹربیونل نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجر کو بطور گواہ طلب کیا تو نیا پنڈورابکس کھل گیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجر نے ٹربیونل کے آگے فکسنگ میں ملوث مزید ناموں کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شرجیل خان کیس کافیصلہ آنے والاہے: پی سی بی

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجراینٹی کرپشن ٹریبونل میں دو بار ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ شرجیل خان کے وکیل کی جرح کے دوران مزید نام سامنے آئے۔ جن کیخلاف ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باعث پی سی بی کارروائی سے گریز کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد ملتے ہی نئے نام سامنے آنے والے کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جائے گا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث مزید2پاکستانی کرکٹر ز کے نام پتہ چل گئے

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے ٹربیونل کے سامنے برطانوی نیشنل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے