Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / ICC Champions Trophy 2017 / سیمی فائنل میں پاکستانی بیٹنگ لائن میں اکھاڑپچھاڑپرغور

سیمی فائنل میں پاکستانی بیٹنگ لائن میں اکھاڑپچھاڑپرغور

پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے ہارنے کے بعدشاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میںسیٹ بک کروا لی ہے جو آج (14جون) انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی ۔

پاکستان ٹیم کی بولنگ میں جہاں شاندار پرفارمنس نے قومی شائقین کی امیدیں بڑھائی ہیں وہی بیٹنگ کی خراب کارکردگی گرین ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے جس سے کوچ مکی آرتھر بھی پریشان ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا سفر سیمی فائنل میں ختم نہیں کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہماری نگاہیں فائنل کھیلنے پر مرکوز ہیں ۔

مڈل آرڈر بیٹنگ فلاپ ہونے پر پریشان ہیں اس پر کام بھی کر رہے ہیں سرفراز یا شعیب ملک کو ٹاپ آرڈر میں کھلا سکتے ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر مستقل مزاجی ہمارے لئے پریشانی کا باعث ہے تاہم کبھی کبھی یہی ہماری قوت بن جاتی ہے ۔ہم مختصر فارمیٹ میں بھی بہترین ٹیمکے روپ میں ڈھلتے جارہے ہیںجس کی وجہ سے اس فارمیٹ میںبھی ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے ۔

 

 

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان نے ورلڈکپ2019کیلئے کوالیفائی کرلیا

گزشتہ کچھ ماہ پہلے تک پاکستان ٹیم ون ڈے ریکنگ میں آٹھویں نمبرپرموجود تھی جسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے