Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / Cricket Ranking News / پاکستا ن کو آٹھویں پوزیشن سے چھٹکارے کا موقع مل گیا

پاکستا ن کو آٹھویں پوزیشن سے چھٹکارے کا موقع مل گیا

سری لنکا کے خلاف میچ اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پانے والی پاکستانی ٹیم کیلئے طویل عرصے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن سے اوپر آنے کا موقع مل گیاہے۔

اگر وہ کل (14 جون ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبرچار انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ دو پوائنٹس حاصل کرکے عالمی رینکنگ میں سری لنکاکی جگہ ساتویں نمبرپر آجائے گی۔اس صورت میں پاکستان اور سری لنکا کے پوائنٹس عین برابر(93) ہی ہوں گے مگر پاکستان کو اعشاریاتی برتری حاصل ہوگی۔

اس طرح اگر بنگلہ دیشی ٹیم دوسرے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوجاتی ہے تو وہ دوپوائنٹس گنوا دے گی۔اس صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا فاصلہ صرف ایک پوائنٹ رہ جائے گا۔

دوسری جانب، اگر پاکستان ٹیم انگلینڈکے خلاف سیمی فائنل ہاربھی جاتی ہے تب بھی اُس کی آٹھویں پوزیشن برقرار رہے گی تاہم اُس کا ایک پوائنٹ کم ہوجائے گا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف کا استقبالیہ

انگلینڈ میں ہونیولی چیمپئنزٹرافی میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے والے شاہینوں کے اعزاز میں آرمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے