Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / ICC Champions Trophy 2017 / پاک-انگلینڈ سیمی فائنل اور کارڈف گرائونڈ کے حیران کن حقائق

پاک-انگلینڈ سیمی فائنل اور کارڈف گرائونڈ کے حیران کن حقائق

پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں کل (14مئی)کوآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2017ء کے ایڈیشن میں آمنے سامنے آرہی ہیں جو اس سے قبل کبھی بھی آئی سی سی ایونٹ کے کوارٹر یا سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے نہیں آئی البتہ وہ ورلڈکپ1992ء کا فائنل کھیلی تھیں جس میں پاکستان فاتح رہاتھا۔

رواں صدی کے دوران دونوں ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں بہت کم ہی دوسرے کے مدمقابل دیکھی گئی ہیںجن کے درمیان ان مقابلوں میں ایسا آخری ٹاکراورلڈکپ2003ء میں ہواتھاجس میں انگلینڈنے کامیابی حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ایونٹس میں صرف 12ٹاکرے ہوئے ہیں جن میں سے چھ میں پاکستان اور پانچ میں انگلینڈ فاتح رہاہے جبکہ ایک میچ بے نتیجہ ہواہے۔

پاکستان اور انگلینڈکے درمیان کھیلے گئے گزشتہ 14میں سے 12 ون ڈے میچوں میں انگلینڈنے کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈکے درمیان آخری ون ڈے میچ اسی کارڈف کے مقام پر کھیلا گیاتھا جس میں پاکستان نے سرفرازاحمدکے 90اور شعیب ملک 77رنزکی بدولت 303رنزکا ہدف باآسانی دس گیندیں قبل چھ وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیاتھا۔

کارڈف کے مقام پر کبھی 331رنز سے بڑامجموعہ نہیں بن سکا جبکہ پاکستان نے ایشیاء سے باہر اپنی تاریخ کے اکلوتے300+ رنز کا کامیاب تعاقب بھی اسی گرائونڈپر ہی کیاتھا۔

کارڈف میں بننے والی چھ کی چھ ون ڈے سنچریاں غیرملکی بیٹسمینوں نے بنائی ہیں جبکہ کوئی انگلش بیٹسمین اب تک اس گرائونڈ پر تھری فیگر اننگز نہیں کھیل سکا۔جوئی روٹ نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف93رنزبناکر اس گرائونڈپر ٹاپ اسکورانگلش بلے باز بنے تھے۔

کارڈف نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں یہاں کامیابیاں حاصل کرسکی ہیں۔انگلینڈ نے ایسے چھ میچوں میں تین جبکہ بھارت نے تین میچوں میں دوبار اپنے اسکورزکادفاع کیاتھا۔

کارڈف میں کھیلنے والی دیگر سات ٹیموں میں کوئی بھی یہاں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نہیں جیت سکی ہے جبکہ پہلے فیلڈنگ کرنے والی ٹیموں میں ماسوائے سری لنکا اور ویسٹ انڈیزکے ،کوئی ایسی ٹیم نہیں جسے یہاں کامیابی نہ ملی ہو۔

پاکستان نے کارڈف کے مقام پر تین بار پہلے فیلڈنگ کی ہے جن میں سے دو بار کامیابی حاصل کی ہے اور اُس کا ایک میچ بارش کی نذر ہواہے یعنی یہاں پاکستان پہلے فیلڈنگ کرتے ہوئے کبھی نہیں جیتی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بھارت پاکستان کا عالمی ریکارڈ برابرکرنے کے قریب

بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریزمیں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے