Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پاکستان ٹوئنٹی20کی بہترین ٹیم بن گئی

پاکستان ٹوئنٹی20کی بہترین ٹیم بن گئی

پاکستان کی ٹوئنٹی20ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی سے سرفرازاحمدکو منتقل ہوجانے کے بعد اس کی کایا ہی پلٹ گئی ہے جس نے رواں سال شاندار کامیابیاں سمیٹتے ہوئے خودکو رواں سال کی بہترین ٹوئنٹی20ٹیم بنادیاہے۔

پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’اسپورٹس لنک‘ کے’’ ششماہی ایڈیشن 2017ء ‘‘میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق2017ء کے پہلے چھ ماہ میں فتح وشکست کے تناسب کے اعتبار سے پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈکے ہمراہ سرفہرست دکھائی دیتی ہیں جنہوں نے ایک شکست کے بدلے تین گنازائد فتوحات سمیٹی ہیں۔رواں سال کے دوران جن ٹاپ ٹیموں کو فتوحات سے زائد شکستوں کا سامناکرنا پڑا ہے ،اُن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سمیت بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں:  یاسر شاہ نے دُنیاکے سبھی بولروں کو پیچھے چھوڑدیا

بنگلہ دیش نے حالیہ عرصے میں خودکو ون ڈے کرکٹ میں کافی بہتر بنالیاہے مگرٹوئنٹی20میچوں میں اُس کی کارکردگی خاصی خراب رہی ہے جوحالیہ چھ ماہ کے دوران کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے چار شکستوں کے بدلے صرف ایک فتح حاصل کرپائی ہے،جسے نیوزی لینڈکے ٹور میں تینوں میچوں میں شکست ہوئی جبکہ سری لنکا میں کھیلے گئے دومیچوں میں وہ ایک شکست کے بدلے ایک فتح حاصل کرپائی۔

اس طرح آسٹریلیاکو تین میچوں میں صرف ایک فتح ملی ہے جس کے بدلے اُسے دو شکستوں کا سامناکرنا پڑا ۔جنوبی افریقہ کو بھی سات میچوں میں تین کامیابیوں کے بدلے چار شکستیں ہوئیں۔

جنوبی افریقہ نے رواں سال سری لنکا کے خلاف اپنے میدانوں پر تین ٹوئنٹی20میچوں کی سیریز کھیلی جس کا پہلا میچ جیتنے کے بعد اُسے حیران کن طورپر اگلے دونوں میچوں میں ناکامی کا سامناکرناپڑا جس کے بعد دورۂ نیوزی لینڈمیں کھیلے گئے واحد ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کو فتح ملی لیکن انگلینڈ میں کھیلی گئی تین ٹوئنٹی20میچوں کی سیریزمیں اُسے دو،ایک سے ناکامی کاسامناکرنا پڑا۔

2017ء کے تمام ریکارڈز،اعدادشمار،ٹیموں کی کارکردگی اور موازنے،چھ میں رینکنگ کے اُتارچڑھائو اور دیگر تفصیلات ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے ششماہی ایڈیشن میں ملاحظہ کریں

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شعیب ملک دورِ حاضر کے میچ وِنرپلیئرزمیں سب سے آگے

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک حالیہ دورکے میچ ونربیٹسمینوں میں اوسط میں سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے