Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / ICC Champions Trophy 2017 / چیمپئنز ٹرافی کیلئے کورے اینڈرسن کی کیوی ٹیم میں واپسی

چیمپئنز ٹرافی کیلئے کورے اینڈرسن کی کیوی ٹیم میں واپسی

نیوزی لینڈنے جون میں انگلینڈمیں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں دُنیاکی دوسری تیز ترین ون ڈے سنچری کے مالک کورے اینڈرسن کی بھی واپسی ہوگئی۔

کیوی سلیکٹرنے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کورے اینڈرسن کے علاوہ فاسٹ بولر مچل مک کلینگھن اورایڈم ملنے کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیاہے۔یہ تینوں پلیئرزبھارت میں جاری آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں جن کی فٹنس اور فارم سے مطمئن ہوکر ہی سلیکٹرزنے انہیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے منتخب کیا ہے۔

ایڈم ملنے نے تاحال رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے صرف دو میچز کھیلے ہیں جبکہ مک کلینگھن ممبئی انڈینز اور جیمز اینڈرسن دہلی ڈیئرڈیولز کیلئے کھیل رہے ہیں ۔

کیوی سلیکٹرزنے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے اسکواڈ میں پانچ اسپشلسٹ بیٹسمین، چار فاسٹ بولرز،تین سیمنگ آل رائونڈرز، دو اسپنرز اور ایک اسپیشلسٹ وکٹ کیپر کوشامل کرکے اسکواڈ متوازن بنانے کی کوشش کی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے کیوی اسکواڈ:

کین ولیمسن(کپتان)
مارٹن گپٹل
جیتن پٹیل
کورے اینڈرسن
راس ٹیلر
لیوک رونچی(وکٹ کیپر)
ٹرینٹ بولٹ
مچل مک کلینگھن
مچل سنٹنر
نیل بروم
ایڈم ملنے
ٹم سائوتھی
کولن ڈی گرینڈہوم
جمی نیشم
ٹوم لیتھم

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آئی سی سی سے رقم موصول،پی سی بی مالامال

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017ء جیتنے کی انعامی رقم انٹرنیشنل کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے