Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / بھارت / نئے بھارتی کوچنگ اسٹاف میں بھی پھوٹ پڑگئی

نئے بھارتی کوچنگ اسٹاف میں بھی پھوٹ پڑگئی

انیل کمبلے کے سخت گیرہونے کے سبب بھارتی کھلاڑیوں خصوصا ً کپتان ویرات کوہلی کی خواہش پر روی شاستری کے بھارتی ہیڈکوچ بننے کے بعد معاملات سلجھنے کے بجائے مزید اُلجھ گئے ہیں۔ پہلے کھلاڑیوں کو انیل کمبلے ایک آنکھ نہیں بھاہ رہے تھے تو اب روی شاستری کونئے بولنگ کوچ ظہیرخان اچھے نہیں لگ رہے۔

انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام نے روی شاستری کو ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا ہے لیکن اس اعلان کے فوراً بعد ہی مشاورتی کمیٹی اور کوچ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔روی شاستری کا موقف ہے کہ انھیں اس بات کا اختیار ہونا چاہیے تھا کہ وہ اپنی پسند کے معاون بولنگ اور بیٹنگ کوچ رکھ سکیں لیکن یہ کام بھی مشاورتی کمیٹی نے کیا اس لیے وہ ناراض ہیں۔

انھوں نے ایک انگریزی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بطور معاون کوچ ظہیر خان اور راہول ڈریورڈ کو ان پر تھوپا گيا ہے۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی ‘کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی سابق کھلاڑیوں سچن ٹنڈولکر، سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن پر مشتمل ہے جس نے روی شاستری کو 2019 کے ورلڈ کپ تک لیے کوچ مقرر کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں:  یونس نے کوہلی کو ٹیسٹ الیون میں جگہ نہ بنانے دی

سی اے سی نے اس کے ساتھ ہی سابق کرکٹر راہول دراوڈ کو بیٹنگ کے معاملے میں اور ظہیر خان کو بولنگ کے معاملے میں مشیر مقرر کیا ہے۔

دوسری جانب، مشاورتی کمیٹی کے ارکان روی شاستری کے بیان سے خوش نہیں ہیں اور انھوں نے کرکٹ انتظامیہ کو کو ایک خط لکھ کر وضاحت طلب کی ہے۔اس خط میں تین رکنی کمیٹی نے لکھا ہے کہ انہوںں نے راہل دراوڈ اور ظہیر خان کو روی شاستری پر مسلط نہیں کیا اور اس بارے میں روی شاستری سے صلاح و مشورے کے بعد ہی فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ظہیر خان اور راہول ڈریورڈ کے نام سامنے آنے کے بعد سے ہی میڈیا میں ایسی خبریں آنے لگی تھیں کہ روی شاستری نے اپنی پسند کے معاون عملے کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روی شاستری ظہیر خان کی جگہ بھارت ارون کو گیند بازی کا کوچ بنانا چاہتے ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سہواگ کی اُمیدیں ٹوٹ گئیں،شاستری بھارتی ٹیم کوچ مقرر

سابق بھارتی اوپنروریندرسہواگ کے بھارتی ہیڈکوچ بننے کی اُمیدیں ٹوٹ گئی ہیں کیونکہ ایڈوائزی کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے