Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / آف دی فیلڈ / نوازشریف کے بعد نجم سیٹھی کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

نوازشریف کے بعد نجم سیٹھی کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان کرکٹ بورڈمیں سیاسی طورپر تقرریاں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔پی سی بی کے موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کا کرکٹ سے دُور دُور کا واسطہ نہیں تھا لیکن انہیں یہ بڑا عہدہ دے دیا گیا۔

اب نوازشریک پاناماکیس میں بری طرح پھنس چکے ہیں جو رواں ہفتے نہ صرف استعفیٰ دے سکتے ہیں بلکہ عدالت اُنہیں نااہل قرار دیکرگھر بھی بھیج سکتی ہے۔اس صورت میں پی سی بی کے اگلے چیئرمین کیلئے اُن کے نامزدکردہ دونوں اُمیدوار نجم سیٹھی اور عارف اعجازکیلئے بھی مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔

سیالکوٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق ریجنل ہیڈذوالفقارملک نے اعلان کیاہے کہ اگر نوازشریف نااہل ہوتے ہیں تو وہ اُن کی چیئرمین بورڈکیلئے نامزدگیاں بھی چیلنج کروں گا۔اس طرح دیگر کئی افراد بھی اس معاملے میں کھڑے ہوسکتے ہیں خصوصاً جو نجم سیٹھی سے خاصے نالاں ہیں۔

پی سی بی کے موجودہ چیئرمین شہریارخان کے عہدے کی مدت اگست میں ختم ہورہی ہے تاہم نوازشریف کی نااہلی جے بعد اُن کے نامزد اُمیدواروں کو عدالت میں چیلنج کئے جانے کی صورت میں نئے چیئرمین کی تقرری التواء کا شکار ہوسکتی ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی ایکبارپھرپاکستان ٹیم میں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایکبارپھر پاکستان کی گرین شرٹس پہنیں گے،پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے