Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / تازہ ترین / نوبالز پر سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈمورکل کے نام

نوبالز پر سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈمورکل کے نام

کرکٹ مقابلوں میں حریف بیٹسمین کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جب کسی بولرکوامپائرکی جانب سے نوبال کی کال سننے کو ملے تو اس پر بولرپرکیاگزرتی ہے،یہ اُس سے بہترکوئی نہیں جان سکتا اوریہ ’تجربہ‘سب سے زیادہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر مورنے مورکل کو حاصل ہے۔

2001ء سے دستیاب بال ٹوبال ڈیٹا کے مطابق مورنے مورکل ٹیسٹ کرکٹ میں نوبالز پر سب سے زیادہ 13وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

مورنے مورکل نے اس ریکارڈپرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’یہ بھی ایک ورلڈریکارڈہی ہے۔بہرحال!اگر یہ نوبالز نہ ہوتیں تو میرے کھاتے میں مزید13ٹیسٹ وکٹوں کا اندراج ہوچکاہوتا۔میں اپنی خامی پرقابوپانے کیلئے سخت محنت کررہا ہوں تاہم اس کیلئے اپنے رن اَپ میں تبدیلی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  2017ء کے تمام کرکٹ ریکارڈزاورٹیموں کے موازنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے