Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / ریکارڈز-اعدادوشمار / ہرفارمیٹ کی سیریزمیں زیادہ رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ

ہرفارمیٹ کی سیریزمیں زیادہ رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ

دُنیائے کرکٹ میں کئی ایسے ریکارڈز ہوتے ہیں جوایک بار قائم ہونے کے بعد نہیں ٹوٹتے نہیں۔جیساکہ ایک ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ1930سے نہیں ٹوٹا جو ڈان بریڈمین نے قائم کیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں:  نوازشریف کے بعد نجم سیٹھی کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

واضح رہے کہ ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ڈان بریڈمین کو حاصل ہے جنہوں نے 1930ء کی ایشز سیریزمیں محض سات اننگزمیں بیٹنگ کرتے ہوئے 334رنزکی کیرئیربیسٹ اننگز سمیت 974رنز بنائے تھے ۔ان سات میں سے چار اننگزمیں ڈان بریڈمین نے سنچریاں اسکورکی تھیں جن میں ایک ٹرپل سنچری اور دو ڈبل سنچریاں بھی شامل تھیں۔

ایک ون ڈے سیریزیا ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیاہی کے گریگ چیپل کے نام ہے جس نے 1980ء میں ورلڈسیریزکپ کے دوران 14میچوں میں686 رنز بنائے تھے۔اس سیریزمیں میزبان آسٹریلیاکے علاوہ بھارت اور نیوزی لینڈکی ٹیمیں شامل تھیں۔

اس ایک ٹوئنٹی20انٹرنیشنل سیریزیا ٹورنامنٹ میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کے نام ہے جس نے 2014ء میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے چھ میچوں میں 319رنزبناڈالے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  جسپریت بمراکے انٹرنیشنل ڈیبیوکی حیران کن کہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے