Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / آف دی فیلڈ / فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطلی کے بعد محمد عرفان کے گھر میں خوشیاں لوٹ آئیں۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے گھر ننھے میدان کی آمد ہوئی ہے۔ محمد عرفان نے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔

بیٹے کی پیدائش پر دراز قد فاسٹ باولر خو شی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں، بیٹے کی تصاویر محمد عرفان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بیٹے کو گود میں اٹھا رکھا ہے اور خوشی ان کے چہرے پر عیاں ہے۔

قومی فاسٹ باؤلر نے ٹویٹر پیغام میں اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے بیٹے کی صحت اور زندگی میں اسکی کامیابی کے لئے دعا کریں۔ محمد عرفان کی پہلے بھی ایک بیٹی ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پہلی سزامحمد عرفان کو مل گئی ہے جن پر ایک سال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے