Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / میچ فکسنگ،جنوبی افریقی بولرسوٹسوبے پر 8 سال کی پابندی

میچ فکسنگ،جنوبی افریقی بولرسوٹسوبے پر 8 سال کی پابندی

جنوبی افریقہ میں میچ فکسنگ نے ایک اور بڑے کرکٹرکو میدان چھوڑنے پر مجبورکردیاہے۔جس کے فاسٹ بولر لونوابو سوٹسوبے پر فکسنگ کے الزام میں 8 سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایک روزہ کرکٹ کی بولنگ فہرست میں نمبر ون رہنے والے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لونوابو سوٹسوبے پر 8 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے، ان پر 2015 کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں فکسنگ کرنے کا الزام تھا جب کہ سوٹسوبے سے قبل اسی کرپشن کیس میں 6 کھلاڑی سزا پاچکے ہیں۔

جنوبی افریقا کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت سزا پانے والے کھلاڑیوں میں غلام بودی، الوائرو پیٹرسن، تھامی سولیکیلو، جین سائمز، پمیلیلا ماشیکوے اور ایتھی امبہالیتی شامل ہیں جو 2 سے 20 سال تک کی سزا پاچکے ہیں۔

اینٹی کرپشن یونٹ کے چیرمین نے کہا کہ فاسٹ بولر نے مجموعی طور پر 10 الزامات قبول کیے جن میں میچ فکس کرنا، بدعنوانی کے کام میں ملوث ہونے سے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرنا، دوسرے شخص کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ نہ کرنا، تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنا اور حقائق کو چھپا کر تحقیقات میں رکاؤٹ بننا شامل ہیں۔

واضح رہے جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے 2015 میں سابق فاسٹ بولر لونوابو سوٹسوبے کو فکسنگ کے جرم میں معطل کردیا تھا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث مزید2پاکستانی کرکٹر ز کے نام پتہ چل گئے

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے ٹربیونل کے سامنے برطانوی نیشنل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے