Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / Cricket Ranking News / رینکنگ،آج بنگلہ دیش کیلئے پاکستان وسری لنکا سے کوسوں دُورنکلنے کا موقع

رینکنگ،آج بنگلہ دیش کیلئے پاکستان وسری لنکا سے کوسوں دُورنکلنے کا موقع

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں آج (5جون)عالمی نمبر3آسٹریلیا اور ون ڈے رینکنگ میں ساتویں درجے پر بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جس میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر بنگلہ دیشی ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کرلیتی ہے تو وہ تین پوائنٹس حاصل کرکے پاکستان و سری لنکا سے کوسوں دورنکلتے ہوئے ایک درجہ ترقی پاکر اپنی چھٹی پوزیشن انتہائی محفوظ بناسکتی ہے جو اس صورت میں ساتویں درجے کی سری لنکن سے تین پوائنٹس جبکہ آٹھویں درجے کی پاکستان ٹیم سے سات پوائنٹس آگے ہوجائے گی۔اس میچ میں شکست کی صورت میں بنگلہ دیش کی رینکنگ یا پوائنٹس پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔

دوسری جانب، اگر آسٹریلوی ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کرلیتی ہے تو وہ ایک پوائنٹ حاصل کرکے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین سکتی ہے جو اُنہوں نے محض ایک روز قبل روایتی حریف پاکستان کے خلاف124رنز کی فتح کی بدولت حاصل کی تھی۔اس میچ میں شکست کی صورت میں آسٹریلوی ٹیم ایک پوائنٹ گنوادے گی تاہم اُس کی تیسری پوزیشن برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آئی سی سی سے رقم موصول،پی سی بی مالامال

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017ء جیتنے کی انعامی رقم انٹرنیشنل کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے