Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / بھارت / ٹی ٹوئنٹی : لیوس نے بھارتی ٹیم کو روند ڈالا،12چھکے

ٹی ٹوئنٹی : لیوس نے بھارتی ٹیم کو روند ڈالا،12چھکے

ویسٹ انڈین اوپنرایون لیوس نے دھواں دار بیٹنگ کی بدولت بھارتی بولروں کا بھرکس نکالتے ہوئے اپنی ٹیم کو 191 رنز کا ہدف محض ایک وکٹ کے نقصان پرہی پوراکرادیا۔

ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ ملی تو ویرات کوہلی نے بطور اوپنر کھیلنے کا فیصلہ کیا جہاں وہ سات چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 22 گیندوں پر39رنزبناکر اپنی ٹیم کے دوسرے ٹاپ اسکورررہے۔دینش کارتھک نے29 گیندوں پرپانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مددسے48رنز بناکر اپنی ٹیم کو مقررہ 20اوورزمیں 190/6کا مجموعہ دلانے میں اہم کردار اداکیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اور کیسرک ولیمز نے دو،دو جبکہ مارلن سموئلز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

191رنزکے ہدف کے تعاقب میں ایک سال بعد کم بیک کرنے والے کرس گیل ’’دیکھتے بھالتے‘‘ ہوئے 20 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مددسے18رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو ایون لیون اور مارلن سموئلزنے اتنا بڑاہدف عبورکرنے کیلئے مزیدکسی بیٹسمین کو زحمت نہ دینے دی۔

لیوس نے 62 گیندوں پر چھ چوکوں اور12بلندوبالاچھکوں کی مددسے 125*رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل ڈالی جبکہ مارلن سموئلز نے 29 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 36رنز(ناٹ آئوٹ) بنائے۔اس شاندار کارکردگی پر ایون لیوس کو دورے کے واحد ٹوئنٹی20میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے