Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / Cricket Ranking News / بنگلہ دیش نے تین سابق ورلڈچیمپئنز کو پیچھے چھوڑ دیا

بنگلہ دیش نے تین سابق ورلڈچیمپئنز کو پیچھے چھوڑ دیا

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حالیہ عرصے میں کامیابی کے زینے تیزی سے چڑھ رہی ہے جس نے گزشتہ روز نیوزی لینڈکے خلاف اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر سابقہ تین ورلڈچیمپئنز ٹیموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نیوزی لینڈکے خلاف کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کی ایک درجہ ترقی پاکر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر قدم جمادئیے ہیں جس کی بدولت وہ تین سابق عالمی چیمپئن ٹیموں ویسٹ انڈیز،پاکستان اور سری لنکا سے بہتر پوزیشن پرآگئی ہے۔

نیوزی لینڈکوہراکر چھٹے نمبرپر پہنچنے والی بنگلہ دیشی کی ٹیم کی جلد مزید ترقی کا امکان نہیں ہے کیونکہ اُس سے اگلے نمبرپر انگلش ٹیم اُس سے 18پوائنٹس آگے ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آج ہارنے کی صورت میں بھارتی ٹیم دوسری پوزیشن گنوادیگی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور سری لنکا آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے