Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / انگلینڈ / انگلش ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار

انگلش ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار

انگلینڈکی ٹیم ناٹنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 340رنزکی بدترین شکست سے دوچار ہوگئی۔ پروٹیزٹیم نے اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

پیرکو ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کا آغازہواتو میزبان انگلینڈکو فتح کیلئے 473رنز درکار تھے جس کے لئے اُن کے پاس دو دن کا وقت بھی تھالیکن مہمان ٹیم کے بولروں خصوصاً ویرنون فلائنڈر(3/42)اور کیشومہاراج(3/42) کی شاندار کارکردگی کی بدولت وہ محض44.3اوورزمیں 133رنزپر ہی ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈکے ٹاپ 4بلے بازوں میں صرف الیسٹرکک ہی اپنا انفرادی اسکور ڈبل فیگر میں داخل کرسکے جو طویل42 رنزبناکر ٹاپ اسکوربھی رہے۔دیگر بلے بازوں میں معین علی نے سب سے زیادہ 27رنزبنائے۔کک اور معین کے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے باز 18رنز سے آگے نہ بڑھ سکا۔

انگلینڈکی دوسری اننگزکے دوران انگلینڈکے سات بیٹسمین سنگل ڈیجٹ اسکورپر آئوٹ ہوئے۔کپتان جوئی روٹ بھی 8رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔میچ میں قیمتی پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ویرنون فلائنڈرکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کا اسکوریہ رہا:
جنوبی افریقہ: 335اور 343
انگلینڈ: 205اور 133

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں:  ہرفارمیٹ کی سیریزمیں زیادہ رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے