Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / تازہ ترین / انجلیو میتھیوزکی جگہ دونئے سری لنکن کپتانوں کا اعلان

انجلیو میتھیوزکی جگہ دونئے سری لنکن کپتانوں کا اعلان

انتہائی کم درجے کی زمبابوین ٹیم کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دینے والے سری لنکن آل رائونڈر انجلیومیتھیوزکی جگہ سری لنکا نے دونئے کپتانوں کا اعلان کردیاہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈنے ٹیسٹ میچوں کی قیادت وکٹ کیپر دینش چندی مل کو سونپ دی ہے جبکہ محدود اوورزکے دونوں فارمیٹس کی قیادت تجربہ کار بلے باز اُپل تھرنگا کے حوالے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی زمبابوے کے خلاف 3-2 سے ناکامی کے بعد اُس کی ورلڈکپ2019ء میں براہ راست شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے جسے یقینی بنانے کیلئے اُسے بھارت کے خلاف اگلی سیریزمیں لازماً دو میچز جیتناہوں گے۔ سری لنکا کی اس صورتحال سے ویسٹ انڈین ٹیم فائدہ اُٹھاسکتی ہے جو اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء میں وہی آٹھ ٹیمیں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی جو 30ستمبر 2017ء تک آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ایٹ ٹیموں میں شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  زمبابوے سے شکست انجلیومیتھیوزکی کپتانی لے ڈوبی

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

انجلیومیتھیوزکی جگہ اُپل تھرنگا سری لنکن ٹیم کے کپتان مقرر

کرکٹ سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ون ڈ ے میچوں کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے