Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / ’’ورلڈکپ2011ء کا بھارت-سری لنکافائنل فکس تھا‘‘

’’ورلڈکپ2011ء کا بھارت-سری لنکافائنل فکس تھا‘‘

ورلڈکپ 1996ء میں اپنی ولولہ انگیز قیادت کے سبب سری لنکا کو حیران کن طورپر عالمی چیمپئن بنانے والے سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگانے دعویٰ کیاہے کہ ورلڈکپ2011ء میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ ’’فکس‘‘ تھا۔

ارجناراناٹنگاکا کہناہے کہ سری لنکن کھلاڑیوں نے فائنل کے دن جان بوجھ کر خراب کھیل پیش کیا ۔اس کی تحقیقات ہونی چاہییں۔اس کے ساتھ انہوں نے اس معاملے پرآوازبلندکرنے والے سری لنکن وزراء کو بھی کہاکہ وہ اس معاملے میں زبانی باتیں نہ کریں بلکہ عملی طورپر بھی کچھ کریں۔

ارجناراناٹنگانے مزید کہاہے کہ وہ اس میچ کے ثبوت کے بارے میں بھی جلد بات کریں گے ۔واضح رہے کہ 2011ء کے ورلڈکپ فائنل میں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت نے مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں کمارسنگاراکی قیادت میں کھیلنے والی سری لنکن ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سری لنکن کرکٹ ایک اورمیچ فکسنگ تنازعے کی زد میں آگئی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ماضی میں میچ فکسنگ کے کئی اسکینڈلزکا سامناکرناپڑاہے جن میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے