Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / مالی تنازعہ :آسٹریلوی ٹیم کا مستقبل دائو پر لگ گیا

مالی تنازعہ :آسٹریلوی ٹیم کا مستقبل دائو پر لگ گیا

آسٹریلوی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیاکے درمیان ریونیو شیئرنگ کا معاملہ شدت اختیار کرگیاہے جس کے سبب آسٹریلوی ٹیم کا مستقبل ہی دائو پر لگ چکاہے۔

کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرزایسوسی ایشن کے درمیان جمعے کی ڈیڈلائن گزرجانے کے باوجود نیامعائدہ طے نہیں ہوپایا ہے جس کے سبب 200کے قریب آسٹریلوی ٹاپ کرکٹرز بے روزگار ہوچکے ہیں ۔اس کیلئے آج (2جولائی،2017ئ) کو دونوں فریقین ایکبارپھر مل بیٹھ کرمسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

آج کی میٹنگ کے بعد ہی پلیئرز فیصلہ کریں گے کہ انہیں آسٹریلیااے کے دورۂ جنوبی افریقہ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے یا نہیں؟ اس دورے کیلئے انہیں کل (پیر)سے تیاریوںکاآغازبھی کرنا ہے۔8جولائی سے شیڈول دورہ ٔ جنوبی افریقہ کیلئے آسٹریلوی پلیئرزکو 3جولائی کو برسبین میں رپورٹ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ آمدن کی تقسیم کا حالیہ تنازعہ 1970ء کی دہائی میں کیری پیکر سیریز کے بعد آسٹریلوی کرکٹ تاریخ کا دوسرا بڑا تنازعہ ہے۔اگر جلد اس مسئلے کا حل نہ نکل سکاتو کرکٹ آسٹریلیا شدید مسائل میں گھر جائے گی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ڈیوڈوارنر نے نیا آسٹریلوی ریکارڈقائم کرڈالا

آسٹریلیاکے اوپنر ڈیوڈوارنر نے سڈنی میں پاکستان کے خلاف سیریزکے چوتھے ون ڈے میچ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے