Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / تازہ ترین / بڑے ویسٹ انڈین کرکٹرزکیلئے عام معافی کا اعلان،ٹیم میں واپسی

بڑے ویسٹ انڈین کرکٹرزکیلئے عام معافی کا اعلان،ٹیم میں واپسی

مسلسل شکستوں کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈپر بالاآخر اپنے سپراسٹارکرکٹرزکی اہمیت وافادیت واضح ہوگئی ہے جس نے اب ان کھلاڑیوں کو دوبارہ سے ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

اب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے نہ صرف ڈیرن براووبلکہ کرس گیل،سنیل نرائن،کیرون پولارڈ،ڈیوائن براووکی ون ڈے ٹیم میں سلیکشن کی دستیابی کا اعلان کردیاہے بلکہ ان کھلاڑیوں کیلئے عام معافی کا بھی اعلان کردیاہے۔اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ اب یہ کھلاڑی دورۂ انگلینڈ کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم میں سلیکشن دستیاب ہوں گے اور اُن کی شمولیت کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  کرس گیل نے ٹوئنٹی20کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

واضح رہے کہ کرس گیل نے پندرہ ماہ بعد بھارت کے خلاف حالیہ ہوم سیریزکے واحد ٹوئنٹی20میچ میں شرکت کی تھی ۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست اور اب ویسٹ انڈین ٹیم میں تمام سپراسٹارزکی واپسی سے کیربیئن سائیڈ کی براہ راست ورلڈکپ 2019ء کیلئے کوالیفائی کرنے کا امکان پیداہوگیاہے۔

شاید آپ بھی پڑھنا چاہیں:  عثمان شنواری اپنی شادی میں ہی شرکت نہ کرسکا

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’’میں اندر سے ابھی تک بچہ ہی ہوں‘‘

ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نےکہاہے کہ میں ابھی بھی اندر سے بچہ ہی ہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے