Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / کرس گیل کی ایک سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

کرس گیل کی ایک سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

ٹوئنٹی20مقابلوں کے بے تاج بادشاہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی ایکبارپھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے،جسے بھارت کیخلاف 9 جولائی کو شیڈول واحد ٹی ٹوئنٹی کیلئے طلب کرلیا گیا، کرس گیل ویسٹ انڈیز کے تیرہ رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ مختصر فارمیٹ میں کرس گیل کی ایک سال بعد واپسی ہوئی ہے۔

کرس گیل نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 3 اپریل2016 کو کلکتہ میں انگلینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔ جو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل تھا۔ گیل نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں2 سنچریوں اور13 نصف سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ 1519رنزاسکورکررکھے ہیں۔

کرس گیل کو لینڈل سمنز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکام رہے تھے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بڑے ویسٹ انڈین کرکٹرزکیلئے عام معافی کا اعلان،ٹیم میں واپسی

مسلسل شکستوں کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈپر بالاآخر اپنے سپراسٹارکرکٹرزکی اہمیت وافادیت واضح ہوگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے