Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / ICC Champions Trophy 2017 / بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑامجموعہ بناڈالا

بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑامجموعہ بناڈالا

بنگلہ دیشی ٹیم نے اوپنر تمیم اقبال کی شاندار سنچری کے علاوہ مشفیق الرحیم کے 79رنزکی بدولت میزبان انگلینڈکے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں 305/6رنزکا مجموعہ بناڈالا جو اُن کی تاریخ میں انگلینڈکے خلاف سب سے بڑا مجموعی اسکورہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم انگلینڈکے خلاف 300+ رنزکا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔اس سے قبل اُس کا انگلینڈکے خلاف سب سے بڑااسکور 288تھا جو اُس نے گزشتہ سال ڈھاکہ کے مقام پر بنایاتھا۔

افتتاحی میچ میں تمیم اقبال نے 142 گیندوں پر بارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مددسے 128رنزکی شاندار اننگز کھیلی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے آٹھ چوکوں کی مددسے 72 گیندوں پر 79 رنزکی عمدہ باری کھیلی۔دیگر بلے بازوں میں اوپنر سومیاسرکار28 اور صابر رحمن 24رنزبناکرنمایاں رہے۔

انگلش بولرزمیں لیام پلنکٹ نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ کوئی اور انگلش بولر ایک سے زائد وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آئی سی سی سے رقم موصول،پی سی بی مالامال

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017ء جیتنے کی انعامی رقم انٹرنیشنل کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے