Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / ICC Champions Trophy 2017 / آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی کی ناتجربہ کار ترین ٹیم

آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی کی ناتجربہ کار ترین ٹیم

آئی سی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں شریک آٹھ ٹیموں میں آسٹریلوی ٹیم سب سے ناتجربہ کار ٹیم ہے جس کے پلیئرز کامجموعی تجربہ صرف 655میچز ہے ۔پندرہ رکنی آسٹریلوی اسکواڈ میں کوئی بھی ایسا پلیئر شامل نہیں ہے جو 100 ون ڈے میچز کھیل چکاہو۔ان میں تجربہ کارترین کھلاڑی کپتان اسٹیون اسمتھ ہیں جو 95ون ڈے انٹرنیشنلز کھیل چکے ہیں۔

ٹیموں کے تجربے ، بیٹنگ اوسط،چھکوں اور دیگر پہلوئوں سے ٹیموں کا موازنہ ’اسپورٹس لنک‘کے ’’آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن ” میں شائع کیا گیاہے جس کے مطابق بھارت سب سے تجربہ کارکھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے جن کا مجموعی تجربہ 1511 میچز ہے جس کے بعد سری لنکا کے کھلاڑی1330میچز کے تجربے کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔

پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اُن تین ٹیموں میں شامل ہے جس کے پلیئرزکا مجموعی تجربہ ایک ہزار میچوں سے کم ہے۔ اس حوالے سے مکمل تفصیلات ’اسپورٹس لنک‘ کے ’’آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن 2017ء‘ ‘ میں ملاحظہ جاسکتی ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آئی سی سی سے رقم موصول،پی سی بی مالامال

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017ء جیتنے کی انعامی رقم انٹرنیشنل کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے