Web Analytics
تازہ ترین خبر
ہوم / ہمارے متعلق

ہمارے متعلق

تعارف:
’کرکٹ اُردوڈاٹ کام‘ دُنیا میں اُردوزبان کی واحدکرکٹ ویب سائٹ ہے جواپنے قارئین کو کرکٹ کی تازہ ترین خبروں، میچز کے نتائج، آنے والے میچوں کے شیڈول، رینکنگ اپ ڈیٹس،کرکٹرزکے انٹرویوز، معروف رائٹرزکے تجزئیے وجائزے،بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈزسمیت ہر وہ چیزتواتر اور مستقبل بنیادوں پر اپ ڈیٹ کرتی ہے جو کرکٹ کے شائقین جاننا اور پڑھنا چاہتے ہیں۔

ہمارانصب العین:
’کرکٹ اُردوڈاٹ کام‘دُنیا بھر کے اُردو قارئین خصوصاً پاکستانی شائقین کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے جس میں کرکٹ شائقین خصوصاً نوجوانوں کوانتہائی سہل الفاظ میں کرکٹ کی دُنیاکے حالات وواقعات سے باخبر رکھنے کے علاوہ ریکارڈز اور دلائل کے ساتھ حقائق سے آگاہ کیاجاتا ہے جس میں سابق کرکٹرز کی تنقید کا دلائل کے ساتھ جائزہ پیش کیاجاتاہے کہ اُن کی تنقید کس قدر درست ہے اور کس قدر غلط؟ جس کی بدولت کرکٹ شائقین حقیقی معنوں میں اصل حقائق سے آگاہ رہتے ہیں۔

’کرکٹ اُردوڈاٹ کام ‘ماضی کے کھلاڑیوں کے کارناموں سمیت دورِ حاضر کے کھلاڑیوں کا موازنہ ودیگر اعدادوشمار شائع کرکے اپنے قارئین کو ڈھیروں معلومات فراہم کرتی ہیں ۔جس میںتمام عالمی ٹیموں خصوصاً پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کے متعلق وہ اعدادوشمار شائع کئے جاتے ہیں جو دُنیا کی کسی اور ویب سائٹ پر شائع نہیں ہوتے۔

ریکارڈز:
’کرکٹ اُردوڈاٹ کام ‘ اپنے قارئین کو ہرانٹرنیشنل میچ کے دوران بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈز سے متعلق فوری آگاہ کرتاہے حتیٰ کہ سیریز کے آغاز سے قبل ہی ممکنہ طورپر ٹوٹنے والے ریکارڈزکا جائزہ بھی شائع کیاجاتاہے۔اس حوالے سے ’کرکٹ اُردوڈاٹ کام ‘ جامع اورمعنی خیز اعدادوشمارشائع کرنے والی واحد ویب سائٹ ہے۔